
شاکس، جمرود میں ملک بسم اللہ خان کے حجرے میں فاٹا انضمام مخالف عناصر کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف ایجنسیوں اور ایف آرز سے تعلق رکھنے والے مشران اور کشران نے شرکت کی۔اجلاس کی صدارت ملک بسم اللہ خان نے کی، جبکہ نمایاں شرکاء میں ملک خان مرجان وزیر (شمالی وزیرستان)، ملک زیارت گل (مہمند)، ملک محمدی شاہ (باجوڑ)، حاجی موسی خان برقمبر خیل، اور دیگر مشران شامل تھے۔
شرکاء نے باہمی اتحاد پر زور دیتے ہوئے انضمام مخالف جدوجہد کو مزید تیز کرنے کا عزم کیا۔ایک 48 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی، جس میں ہر ایجنسی سے تین، ہر ایف آر سے ایک، اور تمام انضمام مخالف تحریکوں سے تین ممبرز شامل ہوں گے۔ یہ کمیٹی تحریک کے آئندہ لائحہ عمل کا تعین کرے گی۔کمیٹی کا پہلا اجلاس 18 جنوری 2025 کو ہفتہ کے روز کارخانو، پشاور میں حاجی رحیم منیاخیل کے مقام پر ہوگا۔آخر میں، شرکاء نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے فاٹا انضمام کیس کی جلد سماعت کی اپیل کی اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔
رپورٹ: شاہین شاہ