مشہور تامل فلم اسٹار الو ارجن کی گرفتاری ۔

حیدرآباد (قبائل ٹی وی) – معروف تامل فلم اسٹار الو ارجن کو حیدرآباد پولیس نے حراست میں لے لیا۔ یہ کارروائی فلم ”پشپا 2″ کے پریمیئر کے دوران پیش آنے والے افسوسناک حادثے کے بعد کی گئی ہے، جس میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 4 دسمبر کو پیش آیا تھا جب فلم پریمیئر کے دوران اچانک بھگدڑ مچ گئی، جس کے نتیجے میں 39 سالہ خاتون جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے، جن میں متوفیہ کا بیٹا بھی شامل ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انہیں اداکار الو ارجن اور ان کی ٹیم کی آمد کے حوالے سے پہلے سے کوئی اطلاع نہیں دی گئی تھی، جس کے باعث انتظامات متاثر ہوئے اور افسوسناک واقعہ پیش آیا۔اس واقعے نے فلم انڈسٹری میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے، جہاں سیکیورٹی اقدامات اور بڑے ایونٹس کے انتظامات پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید خبریں